واشنگٹن20جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدرنے ترکی کو گزشتہ ہفتے ہونے والی فوجی بغاوت کی چھان بین میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پرزوردیاہے۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے طیب اردوان کو فون کرکے گزشتہ ہفتے ہونے والی فوجی بغاوت میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں شریک لوگوں کا مکمل احتساب دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے امریکا بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیارہے۔امریکا اور ترکی کے صدر کے درمیان فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مطالبے پر بھی تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔ ارنیسٹ نے مزید کہا کہ گولن کی حیثیت اور ان کی حوالگی کا فیصلہ ایک قانونی عمل ہے جو امریکی صدر کے جانب سے نہیں کیا گیا۔ یہ امریکا اور ترکی کے درمیان معاہدہ ہے جس کی امریکا ایک طویل عرصے سے تدوین کررہاہے۔